تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج کے مطابق انٹر پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل 73635 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 42772 پاس اور 30863 فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 58.09فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 27001 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 19969 پاس ہوئے ،پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 73.96فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ سے 5218 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 3941 پاس ہوئے ،نتیجہ 75.53فیصد رہا۔
جنرل سائنس گروپ کے 18021امیدوارامتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 8518پاس ہوئے ،جنرل سائنس گروپ کا نتیجہ 47.27فیصد رہا،کامرس گروپ سے 2155امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 1164پاس ہوئے ،نتیجہ 54.01فیصد رہا۔
ہوم اکنامکس گروپ کے 36 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 30پاس ہوئے ،نتیجہ 83.33فیصد رہا، نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے 21204امیدوارں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 9150 پاس ہوئے، آرٹس گروپ کا نتیجہ 43.15فیصد رہا۔