انٹر (پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان2023ءکے نتائج کا اعلان
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر (پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان 2023ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے مجموعی طور پر 74 ہزار 635 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 44 ہزار541 پاس اور 30ہزار 94امیدوار فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 59.68 فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے 27ہزار 944 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 22ہزار167پاس ہوئے ،پری میڈیکل گروپ کا نتیجہ 79.33فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ کے 6864 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ان میں سے 4997 پاس ہوئے،پری انجینئرنگ گروپ کا نتیجہ 72.80 فیصد رہا، جنرل سائنس گروپ کے 15 ہزار 531 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 7726 پاس ہوئے ،نتیجہ 49.75فیصد رہا، کامرس گروپ کے 2253 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 1143پاس ہوئے ،کامرس گروپ کا نتیجہ 50.73فیصد رہا،ہ وم اکنامکس گروپ کے27 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 18پاس ہوئے ،نتیجہ 66.67فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے 22ہزار 16امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 8490 پاس ہوئے، آرٹس گروپ کا نتیجہ 38.56فیصد رہا۔
ملتان تعلیمی بورڈ ملتان کےزیر اہتمام انٹر پہلا سالانہ امتحان2023ءکے نتائج میں ضلع کی سطح پر ایک بار پھر وہاڑی بازی لے گیا، نتائج کے مطابق ضلع وہاڑی پہلے نمبرپر رہا،ضلع ملتان دوسرے نمبر پر،ضلع لودھراں تیسرے نمبر پر اور ضلع خانیوال چوتھے نمبر پر رہا۔
ضلع وہاڑی سے 16509 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 10677 پاس ہوئے ،یوں ضلع وہاڑی کا نتیجہ سب سے زیادہ 64.67 فیصد رہا،ضلع ملتان کے 32875 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ان میں سے 19687پاس ہوئے، ضلع ملتان کا نتیجہ 59.88فیصد رہا۔
ضلع لودھراں کے 8918 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 5054 کامیاب ہوئے ،ضلع لودھراں کا نتیجہ 56.67فیصد رہا، ضلع خانیوال سے 16333 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 9123 پاس ہوئے ،یوں ضلع خانیوال کا نتیجہ 55.86فیصد رہا۔
واضح رہے کہ انٹر سالانہ امتحان 2022ء کے نتائج میں بھی ضلع وہاڑی پہلے ،ضلع ملتان دوسرے ،ضلع لودھراں تیسرے اور ضلع خانیوال چوتھے نمبر پر رہا تھا۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر (پارٹ سیکنڈ) پہلا سالانہ امتحان 2023ءمیں مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے (یو ایم سی) کے کیسز بنائے گئے، ان میں سے 7امیدواروں پربنقل کا الزام ثابت ہونے سزا دے دی گئی جب کہ 2امیداروں کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
تعلیمی بورڈ ملتان کےزیر اہتمام انٹر پہلا سالانہ امتحان 2023ءمیں کامیاب ہونے والے 44ہزار 541امیدواروں میں سے 7016نے اے پلس گریڈ میں کامیابی حاصل کی، اسی طرح 8234 امیدواروں نے اے گریڈ، 12301 نے بی گریڈ، 12266نے سی گریڈ، 4354نے ڈی گریڈ، 245 نے ای گریڈ اور 125امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔