Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : تعلیمی بورڈ کا بجٹ پیش، ملازمین اور امتحانی عملے کے معاوضوں میں اضافہ

تعلیمی بورڈ ملتان کا دو ارب 56 کروڑ کا بجٹ منظور، 34 کروڑ خسارا ، امتحانی عملے کے معاوضے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ، ترقیاتی سکیموں کےلئے فنڈز مختص کردیے گئے ۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کا بجٹ اجلاس چیئرمین حافظ قاسم کی صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں فنانس کمیٹی کی سفارشات کو پیش کیاگیا ۔

اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے کہا کہ رواں برس دو ارب 56کروڑ 25لاکھ 85ہزار کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ دو ارب 22کروڑ 13لاکھ 83ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔

ملازمین کی تنخواہوں میں حکومتی ہدایت کے مطابق 30 فیصد اضافہ کیاگیا ہے، اسکے ساتھ ساتھ امتحانی عملہ سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، انویجیلٹرز، موبائل انسپکٹرز، ریذیڈنٹ انسپکٹرز سمیت سپروائزری سٹاف کے معاوضوں میں 25 فیصد اضافے کی بھی کیاگیا ہے تاکہ وہ مہنگائی کا توڑ کرسکیں اور شفاف امتحان کو یقنی بناسکیں ۔

بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کےلئے 30کروڑ مختص کئے گئے ہیں، جس سے بورڈ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ، ملتان کی عمارتوں کو سولرائزیشن اور سیکریسی ہالز فیز 1 کی تعمیر کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکا نے جائزہ لیکر بجٹ کی منظوری دے دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button