امتحانی پرچے واٹس ایپ پر جرم قرار

تعلیمی بورڈ ملتان نے وقت سے قبل پرچے واٹس ایپ پر جاری کرنے کو جرم قرار دے دیا۔
تفصیل کے مطابق آخر کار طویل انتظار کے بعد جب میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ختم ہونے کو ہیں، تعلیمی بورڈ ملتان نے پرچے واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر جاری کرنے کو جرم قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات حامد سعید نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ہر خاص وعام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ امتحان کے وقت سے قبل سوالیہ پرچے انشائیہ اور معروضی کی تصویر بنانا، اور اس کو سوشل میڈیا پر جاری کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے ، جس کی سزا تین سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔
اس لئے تمام افراد کو مطلع کیا جاتا ہے وہ کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، اور اگر کوئی ایسا کررہا ہے ایسے عناصر کی نشاہدہی کریں، بورڈ ایسی ٹیکنالوجی رکھتا ہے جس سے مشکوک شخص کی ایسی سرگرمی کو ٹریس کیا جاسکے ۔