Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے دوسرے سالانہ امتحان کےلئے رولنمبر سلپس جاری کردی

جاری اعلامیہ میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید کا کہنا ہے کہ امتحانات 17 اکتوبر سے شروع ہوں گے، سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان اپنے ادارے کی انٹر میڈیٹ کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈملتان کی و یب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں۔

سربراہان ادارہ جات امیدواران کورولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رو لنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رو لنمبر سلپ پر موجودمخصو ص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے ۔ اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو توانٹر برانچ تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں۔

انٹر کے پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران رولنمبرسلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کرکے پارٹ فرسٹ کے امتحان میںشرکت کر سکتے ہیں ۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو انٹر برانچ تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں بصو رت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button