Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان بورڈ کا ملازم حجاز مقدسہ کے لئے روانہ
ملتان بورڈ کے اہلکار عادل عباسی کا نام عمرہ قرعہ اندازی میں نکلنے اور حجاز مقدسہ کیلئے روانگی سے قبل پر ان کے اعزاز میں بورڈ ایمپلائز آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بورڈ کے سٹاف ملازمین نے بھی شرکت کی۔
صدر ایمپلائز ملک نثار پھولوں کا ہار پہنائے اور اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے ہر سال بورڈ ملازمین کو عمرہ اور حج کی سعادت کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی بھیجا جاتا ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عادل عباسی کی عمرہ کی سعادت کا سفر اور عمل آسان بنائے۔
عادل عباسی نے بورڈ حکام سے اظہارِ تشکر کیا اور بتایا کہ وہ آج 16 اپریل کو عمرہ کی سعادت کیلئے حجاز مقدسہ کے لیے روانہ ہوں گے۔