Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈ ملازمین کے مابین کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے

آل پنجاب بورڈز ایمپلائز کے صدر ملک نثار احمد نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔

پہلے روز والی بال اور فٹ بال کے میچز کروائے گئے، نتائج کے مطابق فٹ بال میں کنٹرولر سائیڈ نے سیکرٹری سائیڈ کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا، والی بال میچ میں سیکرٹری سائیڈ نے کنٹرولر سائیڈ کو بیسٹ آف تھری گیمز میں 0_2 سے شکست دے دی۔

فٹ بال ٹیموں کی قیادت ارشد راجپوت (کنٹرولر سائیڈ ) اور محمد ارسلان (سیکرٹری سائیڈ) نے کی والی بال ٹیموں کے کپتان شوکت حسین کھوکھر (سیکرٹری سائیڈ ) اور محب صدیقی (کنٹرولر سائیڈ ) تھے۔

ملتان بورڈ ایمپلائز کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد عمران، سٹیٹ آفیسر عبدالمجید منیس، نعیم اللّٰہ خان، راؤ اکبر، نذر منیس، سلیم فاروق، راؤ اکبر، راؤ جبار، نوکر حسین اور ملک رمضان نے بھی میچز دیکھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button