Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : سپرنٹنڈنٹ فنانس برانچ محمد اکرم ریٹائر ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان کے سپرنٹنڈنٹ فنانس برانچ محمد اکرم ریٹائر ہوگئے۔

ان اعزاز میں چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر حامد سعید بھٹی، مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر،محمد اکرم سمرا،سید تنویر حسین شاہ ڈاکٹر حافظ فدا حسین،سلیم رضا بلوچ، عبدالغفار آفریدی، ظفر موہل، محمد منور پاشا ،ملک نثار احمد، عبدالغفار شاہد، محمد یامین، ناصر عباس شمسی، مہر اکبر، محمد انور شاہ ،کے علاوہ فنانس برانچ کے اہلکاران نے شرکت کی۔

سیکرٹری بورڈ ،خرم قریشی نے محمد اکرم انجم کو باعزت ریٹائرمنٹ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ محمد اکرم انجم نے اپنی زندگی کے 37 سال خدمات سر انجام دی ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

بحیثیت مجموعی ہمیں اپنے اندر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ،حقدار کو اس کا حق بروقت نہ دینے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کی سہولت کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیں، جب تک میں اس ادارے میں ہوں میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ۔

صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد نے کہا کہ محمد اکرم انجم نے، اپنی 37سالہ سروس امتحانی برانچوں کے علاوہ بورڈ کی دیگر اہم برانچوں میں خدمات انجام دیں ،انتہائی سادہ زندگی بسر کی ۔

تقریب کے اختتام پر محمد اکرم انجم کو یادگاری شیلڈ ، تعریفی سرٹیفکیٹ ،پھولوں کا گلدستہ اور واجبات کا چیک دے رخصت کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button