تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے داخلہ فارم بارے ہدایات جاری کردیں
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے داخلہ فارم جمع کرانے بارے ہدایات جاری کردیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی ادارے نہم دہم کے سالانہ امتحان 2024 کے لئے فارم آن لائن کرتے ہوئے گروپ بناکر فائل کریں، سارے داخلہ فارمز کے الگ ایل نمبرز ہوں گے، گروپ بننے کے بعد ان کو کسی صورت نہیں کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے کے سربراہ داخلہ فارم پر اصل امیدوار سے کلاس انچارج اپنے سامنے انگوٹھے لگائے گا، کسی امیدوار کے جعلی انگوٹھے نہیں لگائے جائیں گے۔
تمام کالم احتیاط سے پر کئے جائیں بعد میں درستی پر فیس لاگو ہوگی ، آن لائن داخلہ فارم میں امیدوار کا تازہ اور فریش رنگین نیلے بیک گراونڈ والے فوٹو لگائے جائیں۔
اگر کسی امیدوار کا داخلہ حاضریاں کم ہونے پر رکا گیا ہے تو سکینڈ سالانہ امتحان میں حاضریاں پوری کرکے داخلہ بھجوایا جاسکتا ہے، جن امیدواروں کا داخلہ روکنا مقصود ہو کنٹرولر امتحانات کو 14یو م قبل مطلع کرنا ہوگا۔