Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے دوسرے سالانہ امتحانات شروع ، پہلے روز نقل لگانے پر تین امیدوار گرفتار

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرا ہتمام انٹر کےدوسرے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے۔

پہلے روز مانیٹرنگ ٹیموں نے مختلف سنٹروں کا دورہ کیا، کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی نے سیکنڈ گروپ کے پرچے تاریخ پاکستان میں گورنمنٹ ماڈل سکول میاں چنوں پر چھاپہ مارا تو تین امیدوار نقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے، ان سے نقل کا مواد برآمد ہوا۔

جس پر تھانہ میاں چنوں میں مقدمہ درج کرایا گیا ، اور تینوں کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

جبکہ ان کے خلاف یو ایم سی کا کیس بھی بنادیا گیا ہے، جس پر کارروائی جلد شروع ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button