Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم جماعت کے امیدواروں کی رولنمبر سلپیں جاری کردیں

جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ نہم کا پہلا سالانہ امتحان2023 رواں ماہ کی 18 تاریخ سے شرو ع ہورہا ہے۔
تمام امیدواروں کی رولنمبر سلپیں آن لائن کردی گئیں ہیں ، بورڈ کی ویب سائٹ سے رولنمبر سلپیں ڈاون لوڈ کی جاسکیں گی ۔
سکولوں کے سربراہ رولنمبر سلپیں امیدواروں کو دینے سے قبل کوائف اچھی طرح چیک کرلیں۔
پرائیویٹ امیدواروں کی رولنمبرسلپیں ان کے مہیا کردہ ایڈریس پر ارسال کردی گئیں ہیں۔
ڈاک سے رولنمبر سلپس نہ ملنے پر ویب سائٹ سے سلپ ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے ، امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی ایک عدد تازہ تصویر امتحانی سنٹر پر لیکر جائیں ۔