Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ نے رولنمبر سلپس جاری کردیں

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کی رولنمبر سلپیں جاری کردیں ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 کا یکم دسمبرسے ہو رہا ہے، اور امیدواران کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں ۔

سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ادارے کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی و یب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں۔

سکولوں کے سربراہ رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رو لنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے ۔

اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروالیں۔

پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔

پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر درج کرکے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروا لیں، بصو رت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ اسسٹنٹ کنٹرولر انٹر سے بالمشافہ رابطہ قائم کریں تاکہ اُسکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button