Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امتحان کےلئے رولنمبر سلپ جاری کردیں

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2024 یکم مارچ سے شروع ہورہا ہے، اور امیدواران کی رولنمبرسلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔

سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے ادارے کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی و یب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں ۔

امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رو لنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رو لنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے ۔

اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو میٹرک برانچ تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں۔

پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو میٹرک برانچ تعلیمی بو رڈ ملتان سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں بصو رت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات میٹرک سے بالمشافہ رابطہ قائم کریں تاکہ اُ سکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے ۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button