Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر کی نا اہلی، مطالعہ پاکستان کا پرچہ آوٹ ہوگیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر امتحانات کی نااہلی سے مطالبہ پاکستان کا پرچہ 14 گھنٹے قبل آوٹ ہوگیا۔

سوموار کی شب 11 بجے پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے برائے فروخت پیش کیاگیا، جس کی اطلاع چیئرمین بورڈ اور سیکرٹری کو دی گئی جنہوں نے رات کو ہی بورڈ آفس کھلوالیا، اور انکوائری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ مقررہ سنٹر کے سربراہ کی غلطلی بتائی گئی کہ وہ اردو کی جگہ مطالعہ پاکستان کا پرچہ لے آیا تھا، سنٹر نمبر 771 گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بدھلہ سنت ہال میں اردو 10 کلاس کا سیکنڈ ٹائم کے پیپر کی بجائے مطالعہ پاکستان کا سیکنڈ ٹائم کا پیپر غلطی سے کھول دیا گیا ۔

مگر پھر سوال یہ اٹھایا گیا کہ پرچہ ہمیشہ سنٹروں میں کھولا جاتا ہے، اس سے قبل پرچوں کا بنڈل کیوں کھولا گیا، جس پر ایک اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی بنادی گئی، جس کے سربراہ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف ہوں گے جب کہ ممبران میں اکرم سومرا ، راو ذوالفقار اور کنٹرولر شامل ہوں گے ،کمیٹی 72 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔

جبکہ بورڈ حکام نے کیس ایف آئی اے کی سائبرکرائم برانچ کے حوالے بھی کردیا ہے جو 24 گھنٹوں میں اس بات کو پتہ چلائی گی کہ پرچہ کہاں سے آوٹ ہوا تھا ۔

دوسری طرف بورڈ کے چیئرمین حافظ قاسم اور سیکرٹری خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مقررہ ایس او پیز کے تحت فوری کارروائی کی گئی، اور راتوں رات نیا پرچہ تیار کرکے بنڈل صبح سویرے سنٹروں پر پہنچا دئے تھے ، انکوائری شفاف طریقے سے کی جارہی ہے ذمے داروں کا تعین ہوتی ہے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

ملتان بورڈ کی انتظامیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس سنٹر کا تمام عملہ تبدیل کرکے اس کی جگہ نیا عملہ تعینات کردیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button