Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا : تعلیمی بورڈ ملتان نے تیاری کا آغاز کر دیا

آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس گالا کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی تعلیمی بورڈ ملتان نے تیاری کا آغاز کر دیا۔

20 دسمبر سے 27دسمبر تک اسلام آباد میں شیڈول آل پاکستان انٹر بورڈز گیمز کے حوالے سے ملتان بورڈ کے سپورٹس انچارج ملک نثار کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلیمی بورڈ ملتان گرلز اور بوائز کیٹیگری کی مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا۔

انہوں نے کہا ٹیموں کی سلیکشن مکمل ہوتے ہی کیمپ لگائے جائیں گے ٹیموں کی تربیت کیلئے تجربہ کار کوچز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔

ان شاءاللہ تعلیمی بورڈ ملتان کی تمام ٹیمیں آل پاکستان انٹر بورڈز سپورٹس میں بیسٹ پرفارمنس کے ذریعے تعلیمی بورڈ ملتان کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم اور سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی ملتان بورڈ کے زیرِ اہتمام ملحقہ سکولز و کالجز سے سپورٹس ٹیلنٹ کی تلاش اور پروموشن میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button