Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے طلباء کےلئے بڑی خبر

تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کےلئے رولنمبر سلپس جاری کردیں ۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ
تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سربراہان ادارہ جات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2023 کا انعقاد یکم اپریل سے ہو رہا ہے اور امیدواران کی رولنمبر سلپس آن لاٸن کر دی گٸی ہیں۔

سرکاری اور الحاق شدہ ادارہ جات کے سر براہان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ادارے کے ریگولر طلباء / طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب ساٸٹ سے آن لاٸن سسٹم کے ذریعے ڈاٶن لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کرلیں۔

نیز سر براہان ادارہ جات امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رولنمبر سلپس پر درج کواٸف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کےبعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر اپنے دستخط ثبت کریں گے۔

اگر کسی امیدوار کی رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو میٹرک برانچ تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کرکے مطلوبہ درستی کروالیں۔

پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کردی گٸی ہیں۔

پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کرکے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب ساٸٹ سے آن لاٸن سسٹم کے ذریعے ڈاٶن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کواٸف آن لاٸن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک سے بالمشافہ رابطہ کریں، تاکہ اسکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ ترین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button