تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز ٹورنامنٹ میں مرد کوچز پر پابندی عائد کردی، مرد کوچز پر پابندی کا فیصلہ بعض سکولوں کی خواتین آفیشلز کی طرف سے مرد کوچز پر اعتراض کے باعث کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز ٹورنامنٹ میں مرد کوچز پر پابندی عائد کردی۔مرد کوچز پر پابندی کا فیصلہ بعض سکولوں کی خواتین آفیشلز کی طرف سے مرد کوچز پر اعتراض کے باعث کیا گیا۔
اس حوالے سے تعلیمی بورڈ ملتان کے شعبہ سپورٹس کی طرف سے گرلز سکولوں کی سربراہان کے نام جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے ساتھ مرد کوچز آنے پر بعض سکولوں کی آفیشلز کو اعتراض ہے، اس لیے گرلز سکولوں کی سربراہان سے گذارش ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے ہمراہ مرد کوچز نہ بھیجیں ۔
سرکلر میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ سکولز ٹورنامنٹ میں ہر کھیل کی صرف ڈسٹرکٹ چیمپئن ٹیم شرکت کرنے کی اہل ہے، اور ڈسٹرکٹ چیمپئن کی تصدیق سکولز ایشن سے کروانا ہو گی۔