Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے کوائف کی تبدیلی، درستگی کےلئے بھاری فیس عائد کردی

تعلیمی بورڈ ملتان نے اسنا د اور نتائج کارڈ میں درستگی کی فیس عائد کردی ۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ نے کوائف میں درستگی کےلئے فیس عائد کردی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ نویں کے سیشن 2021-23 کےلئے رجسٹریشن کارڈ جاری کردئے گئےہیں، اس میں نام کے ہجے ، والد کانام ، شناختی کارڈ نمبر ، تاریخ پیدائش چیک کرلیں، اور درست کرائیں تاکے بعد میں پریشانی سے بچا جاسکے۔

اس سلسلے میں فیس عائد کردی گئی ہے ، جس کے مطابق نام، ولدیت ، اور دیگر غلطیوں کی درستگی کےلئے 200 سو روپے ، تصویر کے درستگی کےلئے ایک ہزار 50 روپے ، مضامین کی درستگی کےلئے 800روپے فی مضمون، جبکہ گروپ کی تبدیلی کےلئے 2000روپے فیس مقرر کردی گئی ہے۔

کوائف کی جانچ پڑتال درستی داخلہ فارم میڑک کے ساتھ امتحان2022 سے قبل ارسال کئے جائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button