Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان: سینئر سپرنٹینڈنٹ محمد یونس صدیقی کے اعزاز میں الوادعی تقریب

تعلیمی بورڈ ملتان کے سینئر سپرنٹینڈنٹ محمد یونس صدیقی کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے کی، سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی مہمان خصوصی تھے۔

آفیسران بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین، عبدالرؤف کھوکھر، محمد الیاس صدیقی، سلیم رضا بلوچ، ملک نثار احمد،محمد یامین، عبدالغفارفریدی، عبدالغفار شاہد، محمد انور شاہ، غلام عباس قریشی، ملک محمد عارف، راؤ محمد اکبر، محمد یونس صدیقی، محمد حنیف کمال کے علاوہ انٹر برانچ کے جملہ اہلکاران نے شرکت کی۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان،خرم شہزاد قریشی نے محمد یونس صدیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ان کی زندگی ہمارے لیے رول ماڈل کی حثیت رکھتی ہے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان جناب حافظ محمد قاسم نے محمد یونس صدیقی کو بے داغ سروس کی تکمیل پر مبارک باد پیش کی، اور کہا محمد یونس صدیقی نے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں۔

ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ عطیہ خداوندی ہے۔

تقریب کے اختتام پر چیئرمین،سیکرٹری، آفیسران بورڈ نے محمد یونس صدیقی کو یادگاری شیلڈ، تعریفی سرٹیفکیٹ، پھولوں کا گلدستہ اور مکمل واجبات کا چیک دیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button