Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان : تعلیمی بورڈ کی سپورٹس کمیٹی کا اجلاس
تعلیمی بورڈ ملتان کی سپورٹس کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں سال 24_2023ء کے انٹر ڈسٹرکٹ سکولز اور انٹر کالجیٹ گرلز و بوائز سپورٹس مقابلوں کے مرحلہ وار شیڈول کی منظوری دے دی گئی۔
سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں سپورٹس انچارج ملک نثار نے بریفنگ پیش کی۔
ملتان بورڈ کالجیٹ سپورٹس کمیٹی کے صدر پروفیسر علی سخنور پرنسپل گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان بورڈ سے ملحقہ دیگر سکولز اور کالجز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
متفقہ شیڈول کے مطابق بوائز کالجیٹ سپورٹس مقابلے 8نومبر سے، بوائز سکولز گیمز 22نومبر سے، گرلز کالجز گیمز 28نومبر سے، سکولز سپورٹس 4 دسمبر سے شروع ہوں گی، اور مرحلہ وار فروری تک جاری رہیں گی۔
سکولز اور کالجز کی گرلز اور بوائز ٹیموں کو 10 نومبر تک انٹری فیس کے ساتھ کنفرمیشن بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔