Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان میں ای ویری فیکیشن سسٹم شروع ہوگیا
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں پرسنل/ای ویری فیکیشن سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے بورڈ کی ویب سائٹ سے طلباء وطالبات/ ادارہ جات گھر بیٹھے اپنی اسناد کی پرسنل ویری فیکیشن کرواسکتے ہیں، اور ادارہ جات اپنے ملازمین کی اسناد کو آسانی سے ویری فائی کروا سکتے ہیں۔
ای ویری فیکیشن کو جدید آئی ٹی سسٹم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ ای ویری فیکیشن لیٹر پر کیو آر کوڈ پرنٹ کیا گیا ہے، ای ویری فیکیشن لیٹر کو کیو آر کوڈ سے سکین کیا جا سکتا ہے، جس سے اپنی پرسنل / ای ویری فیکیشن حاصل کر سکتے ہیں۔