Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان تعلیمی بورڈ جمناسٹک چیمپئن شپ 2023 ملتان نے جیت لی

آل پاکستان تعلیمی بورڈ جمناسٹک چیمپئن شپ 2023ء میزبان تعلیمی بورڈ ملتان نے سخت مقابلہ کے بعد جیت لی۔ ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر منعقدہ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ اور لاہور مشترکہ طور پر رنر اپ رہے۔ کراچی اور فیصل آباد بورڈز کی جمناسٹک ٹیمیں مساوی طور پر وکٹری سٹینڈ کی تھرڈ پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں, ٹیوٹا بورڈ لاہور اور پشاور تعلیمی بورڈز نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت کی ۔

آل پاکستان انٹر بورڈز جمناسٹک چیمپئن شپ کی دریں اثناء اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی چیئرمین میزبان تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم ، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی نے تعلیمی بورڈز کی ٹیموں میں ایوارڈز تقسیم کیے ۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار نے ملک کے مختلف حصوں سے آئی ہوئی تعلیمی بورڈز کی جمناسٹک ٹیموں بارے تعارف کروایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button