Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی آئی ایس پی کے طلباء کی تصدیق کا عمل شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت داخل ہونے والے طلبا کی تصدیق کاعمل شروع، انٹرولمنٹ کا ہدف بھی پورے کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے بی آئی ایس پی کے تحت داخل ہونے والے طلباء وطالبات کی تصدیق عمل شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ بی آئی ایس پی کے ڈی جی کی طرف سے ہدایت موصول ہوئیں کہ ایسے طلبا جو انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا بیس میں درج ہیں ، وہ سکولوں میں زیر تعلیم ہیں ان کی تصدیق کی جائے اور ان کی مکمل تفصیل بھی ارسال کی جائے، جبکہ ایسے طلبا جو پروگرام میں تو درج ہیں مگر کسی سکول میں داخل نہیں ہیں ان کے داخلے کو یقینی بنایا جائے ۔

گرمی کی چھٹیوں میں پروگرام میں درج ایسے بچے جو سکول سے باہر ہیں، ان کو انرول کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ، اور ا س کا ہدف پورا کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button