Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سکریننگ بلڈ ٹیسٹ اور سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پبلک ہیلتھ سوسائٹی، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے اشتراک سے (ایچ آئی وی) ہیپاٹائٹس کے حوالے سے سکریننگ بلڈ ٹیسٹ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاطف علی نے شرکاء کو (ایچ آئی وی)کے اسباب، پھیلاؤ، روک تھام بارے آگاہی دی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی وائرس ہے یہ آہستہ آہستہ مدافعتی نظام کے خلیات پر شدت سے حملہ کرتا ہے جو کہ بعد ازاں یہ انفیکشن خطرے سے دوچار کرسکتا ہے۔

مزید کہا کہ ایڈز بہت کم پائی جانے والی بیماریوں کا مجموعہ ہے، جو جسم پر اس وقت حملہ کرتی ہے جب انسان کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ اور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے خطاب کرتے ہوئے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس کی مفت سکریننگ کرانے کا مشورہ دیا۔

اس سکریننگ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کیمپس ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس سے پاک ہے۔

یونیورسٹی میں اسکریننگ کیمپ کے پہلے دن تقریبا 1000 ٹیسٹ کیے گئے، طلباء فیکلٹی اور اسٹاف کی ایچ آئی وی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی گئی۔ طلباء نے سرگرمی میں خصوصی دلچسپی لی۔

پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ایم ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ماہانہ بنیادوں پر اس قسم کا اسکریننگ کیمپ لگائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button