Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : بورڈ آف فیکلٹی (سائنس) کا اجلاس

بورڈ آف فیکلٹی (سائنس) کا اجلاس شعبہ فزکس (سیمینار ہال ) میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس نے کی۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کہا کہ ان کے ڈیڑھ سالہ ٹنیور میں تیسری بورڈ آف فیکلٹی کی میٹنگ کی جارہی ہے اور آج کے دن تک سائنس فیکلٹی میں کوئی زیر التوا کیس نہیں ہے۔

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انڈر گریجویٹ پالیسی 2023ء کے تحت سائنس فیکلٹی کے متعدد شعبہ جات میں نئے پروگرام شروع کرنے کی سفارشات دی گئیں، اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف پروگرام میں اندونی اور بیرونی ممتحن کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید بر آں انڈر گریجویٹ پالیسی 2023 ء کے تحت طلبا کے انٹرن شپ پروگرام کیلئے ٹی او آرز کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جو کہ پوری سائنس فیکلٹی میں لاگو ہونگے۔

ڈین فیکلٹی آف سائنس نے تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس پر زور دیا کہ طلبا کے Major/Minor آپشن کے مختلف گروپ بنا کر اپنی بورڈ آف اسٹڈیز سے منظور کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ ان چیزوں پر سائنس فیکلٹی نے پہلے عملدرآمد کیا جو کہ بعد میں پوری یونیورسٹی میں لاگو ہونگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button