Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چھاتی کا کینسر: ویمن یونیورسٹی میں آگاہی اور فنڈ ریزنگ کی تقریبات

ویمن یونیورسٹی ملتان میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور فنڈز ریزنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ۔

اس تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کی زیر نگرانی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کا مہینہ دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس مہم کا مقصد لوگوں کو چھاتی کے کینسر کی ابتدائی اسکریننگ، پتہ لگانے اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین میں سب سے زیادہ عام کینسر ہے کم علمی جہالت، دقیانوسی تصورات اور غلط فہمیوں جیسے عوامل کی وجہ سے چھاتی کے کینسر کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، لیکن پھر بھی اس بارے میں آگاہی بہت کم ہے کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ وہ چھاتی کے کینسر کی علامات کا سامنا کر رہی ہے انہوں نے چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے باقاعدہ طبی معائنہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں تمام شعبوں کے طالبات نے سٹالز لگائے، اور مختلف سرگرمیوں جس میں کوکنگ, آرٹ اینڈ ,فوڈ شامل تھیں۔

اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button