Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کےلئے سیمینار

دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کےلئے سیمینار منعقد کیاگیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔ اس سیمینار کی فوکل پرسن ڈاکٹر آسیہ بی بی ( چیئرپرسن شعبہ زوالوجی) تھیں۔

سیمینار شعبہ زوالوجی اور ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹس افیئر کے تعاون سے ہوا، جس میں مینار کی ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر روبینہ مختار اور ڈاکٹر قراۃ العین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر دنیا بھر کی خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے، ساتھ ہی دنیا بھر کی خواتین کی شرح اموات کے بڑھنے کا سب سے بڑا سبب بھی بریسٹ کینسر کو ہی مانا جاتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بریسٹ کینسر دنیا بھر میں تمام قسم کے کینسرز کا 10 فیصد ہے، ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں ہی پائی جاتی ہے، ہر سال 90 ہزار کے قریب نئے کیسز کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے 40 ہزار خواتین لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔

بلاشبہ بریسٹ کینسر خواتین کیلئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے مگر بروقت تشخیص سے نوے فیصد خواتین کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہ طالبات سے جنک فوڈ سے پرہیز کریں ،تازہ کھانا کھائیں اور اچھا لائف سٹائل اپنائیں، کینسر سروائیورز کے ساتھ محبت کا اظہار کریں، اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے معلومات کو ناصرف اپنے بچاؤ بلکہ اپنی عزیز خواتین کیلئے بھی بروئے کار لائیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عدیلہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کا کینسر جان لیوا مرض ہے، جس کی بروقت تشخیص سے علاج ممکن ہے۔

انہوں نے معاشرے میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں مکمل آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے، کیونکہ ہر نویں خاتون اس مرض میں مبتلا ہے۔

اس طرح کے سیمینارز کا انعقاد اس بیماری کے بارے میں بنیادی آگاہی اور معلومات پھیلانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ صحیح کینسر کے لئے آگاہی مہم کو قومی سطح پر عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح اور بروقت تشخیص اور علاج سے اس بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان ،پروفیسر ڈاکٹر ناہید کوثر ،دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں ، بعد ازاں آگاہی واک بھی کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button