Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

برٹش کونسل اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے سیمینار

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ اساتذہ کی لیڈرشپ کے معیارات سے واقفیت درس و تدریس کو نئے زاویے عطا کرنے اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں مثالی کردار ادا کرتی ہے۔

وہ گزشتہ روز ملتان کے مقامی ہوٹل میں برٹش کونسل اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے انٹرنیشنل پروفیشنل سٹینڈرڈز کے موضوع پر منعقدہ ہیڈ ٹیچرز اور ڈی ای اوز کی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹریز سیدہ سروش فاطمہ شیرازی، آغا ظہیر عباس شیرازی اور محکمہ سکول ایجوکیشن اور برٹش کونسل کے متعلقہ حکام بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کے فروغ میں محدود وسائل کا شکوہ کرنے سے بہتر ہے کہ اساتذہ ازخود اپنی تدریسی اور فنی صلاحیتوں کے فروغ کے مواقع تلاش کریں۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ انٹرنیشنل پروفیشنل سٹینڈرڈز کے مطابق تدریسی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے حکمت عملی وضع کریں، اور جدید طریقہ ہائے تدریس کو کمرہ جماعت کا حصہ بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button