Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالج کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، امتحانات نہ ہونے پر احتجاج

زکریا یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز جن کا الحاق اب ختم کردیا گیا ہے طلبا خوار ہوگئے، 5 برس سے زائد ہوگئے، مگر امتحانات نہ ہوسکے، تین سالہ پروگرام والے طلباء کا مستقبل تباہ ہوکر رہ گیا۔

یونیورسٹی حکام کی امتحانات کے انعقاد میں کی کوششوں کا بھی کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا، اس سلسلے میں طلباء نے احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے، کوئی سننے والا نہیں، زکریا یونیورسٹی سے الحاق کی سزا دی جارہی ہے، جبکہ لاہور دیگر شہروں کی یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجاز ت دی گئی، مگر زکریا یونیورسٹی پر جان بوجھ کر روک لگادی گئی، جو افسوس ناک ہے۔

انہوں نے حکومت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ ان کے امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، اس بارےمیں یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، پاکستان بار کونسل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اس بارے کئی اجلاس ہوچکے ہیں، جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button