Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ زکریا یونیورسٹی ملتان کے انڈسٹریل بورڈ کا اجلاس

شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انڈسٹریل بورڈ کا اجلاس شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے کمیٹی روم میں ہوا، جس میں ایگریکلچرل انجینئرنگ کے متعلقہ انڈسٹریز کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز، ملکی و غیر ملکی اداروں میں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس سے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فیاض احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایمری ملتان انجینیئر شہزاد احمد، ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان انجینیئر سہیل علی نقوی، کیپٹن شاہد رحیم ایس ای او ایگری ٹیک انڈسٹری، ڈائریکٹر ایگری ٹیک انڈسٹری انجینیئر ظہور احمد ، سی ای او شاہ سنز انجینیئر نعیم احمد ،انجینیئر ملک ممتاز حسین شجرہ، کنٹری ریپریزنٹیٹو لوبان ورکشاپ چائنہ انجینیئر محمد آصف شاہ, مینجر ملت ٹریکٹرز انجینیئر اویس الحسن ڈاکٹر وقار غوث قریشی ترقی پسند کاشتکار علی امام قریشی اور محمد الیاس نے خطاب کیا ۔

ڈاکٹر محمد شعیب نے شرکاء کو خوش امدید کہا اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ویژن کے بارے میں شرکا کو اگاہ کیا۔

ڈاکٹر فیاض احمد نے شرکا کو شعبے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے بارے میں بریف کیا، آصف حسین شاہ نے ایگریکلچر انجینئرنگ کا مشینی زراعت میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔
سی ای او شاہ سنز انجینیئر نعیم احمد نے شعبہ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے لیے ایک انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا ، اور اجلاس میں شعبے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء نے طلبہ کی کمیونیکیشن سکلز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انٹرپرنیورشپ کے کورسز کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔ ایم فل سٹوڈنٹس کے سکالرشپ کے بارے میں بھی غور کیا گیا، اور سٹوڈنٹس کے رسرچ پروجیکٹس کو انڈسٹری سے فنڈ کرنے کے بارے میں منصوبہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ انڈسٹریل لنکیج آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button