Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی: اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن؛ فائنل لسٹ جاری، ڈاکٹر رشید بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ملتان کے سات مارچ کو ہونے والے الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری جاری کردی گئی، یو ٹی ایف تمام سیٹوں پر امیدوار دینے میں ناکام، فنانس سیکرٹری پر بزوٹا کے ڈاکٹر رشید احمد بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

بتایاگیا ہے کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سات مارچ کو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن کے لیے الیکشن کمیٹی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

صدارت کے لیے بزوٹا کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک اور یو ٹی ایف کے ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سیکرٹری کی نشست پر بزوٹا کی طرف سے ڈاکٹر محمد خاور نوازش اور یو ٹی ایف کی طرف سے سیف اللہ قریشی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اسی طرح نائب صدر کی نشست پر بزوٹا کی طرف سے ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ اور یو ٹی ایف کی طرف سے ڈاکٹر شبیر احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر یو ٹی ایف اپنا امیدوار دینے میں ناکام رہی بزوٹا کے ڈاکٹر رشید احمد بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

اسی طریقے سے یو ٹی ایف مجلس عاملہ کی سات میں سے چھ نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار سکی، اور یہاں پر بھی بزوٹا کو ایک نشست پر واک اوور ملنے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں یونیورسٹی ٹیچرز فورم (یو ٹی ایف) کی جانب سے صدارت کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر سیف اللہ قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی ٹیچرز فورم سالانہ انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتر رہی ہے، اور انہیں تمام شعبہ جات کے یونیورسٹی اساتذہ کی اکثریت کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک سیٹ پہ ان کے کاغذات نامزدگی کے مسئلے کا فیصلہ پر اپنا اپیل کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

بزوٹا گروپ انتظامیہ کے ایماء پر اساتذہ کو ڈرا دھمکا کر اپنے حق میں ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ یونیورسٹی ٹیچرز فورم گروپ اساتذہ کے فلاح و بہبود پر یقین رکھتا ہے، اور اسی بنیاد پر گزشتہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button