Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر شکیل احمد کا قاسم ہال کا دورہ

زکریا یونیورسٹی کے چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر شکیل احمد نے قاسم ہال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وارڈن ڈاکٹر حامد منظور نے ان کو بریفنگ دی، جبکہ سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبید اللہ نے بتایا کہ ہاسٹل کو طلباء کے لئے پر سکون اور آرام دہ بنایا جارہا ہے ، اور ان کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
چیئرمین ہال کونسل ڈاکٹر شکیل نے دونوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی حکام ہاسٹلز انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔
بعد ازاں انہوں نے ہاسٹل میں یادگاری پودا بھی لگایا۔