Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی ایچ ڈی سکالر آصفہ مقبول کے تحقیقی مقالہ کا مجلسی دفاع

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ آئی ایم ایس کی پی ایچ ڈی سکالر آصفہ مقبول کے تحقیقی مقالہ کا مجلسی دفاع ہوا۔
آصفہ مقبول نے تحقیقی مقالہ’’ بعنوان کاربوریٹ مالیاتی فیصلوں کی تثلیث کی تجرباتی تحقیقات پاکستان سٹاک ایکس چینج میں درج غیر مالیاتی فرموں’’ زیرنگرانی ڈاکٹر ندیم احمد شیخ مکمل کیا، اور کامیابی سے اپنے پی ایچ ڈی کا مجلسی دفاع کیا۔
مقالے کی بیرونی ممتحن ڈاکٹر اریبہ خان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے محقق ڈاکٹر آصفہ مقبول اور سپروائزر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ کو تحقیقی کام کرنے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حسن بچہ ، ڈاکٹر محمد زبیر ، ڈاکٹر خواجہ خالد بھی موجود تھے۔