Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام تقسیم ترجمہ قرآن مجید کی تقریب

زکریا یونیورسٹی ملتان اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام تقسیم ترجمہ قرآن مجید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ ہم ڈاکٹر شبیر احمد کے ممنون ہیں کہ انہوں نے اس پراجیکٹ کو شروع کیا، یہ مشن ان کے عزم کا تسلسل ہے، ان کی بہت سی خدمات میڈیکل کے میدان میں بھی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اللہ نے آسان کردیا ہے، اور قرآن سمجھنے کے لیے ڈاکٹر شبیر احمد نے یونیورسٹی کے اساتذہ کرام کا انتخاب کیا .

انہوں نے کہا میں یونیورسٹی اور اساتذہ کرام کی طرف سے ڈاکٹر شبیر احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں. ،نہوں نے کہاکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اس عظیم مشن میں۔
انہو ں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اس پراجیکٹ کو ملک کے دیگر شہروں کی یونیورسٹیوں میں پھیلائیں۔

ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے افتتاحی کلمات میں کہاکہ یہ تقریب باسعادت ترجمہ قرآن تقسیم کرنے کی ہے، انہوں نے شعر پڑھا کہ وہ زمانے میں معزز تھے زمانے میں مسلمان ہوکر ہم خوار ہوئے تارک قرآن ہوکر۔
انہو ں نے کہاکہ قرآن کے ہم پر چار حقوق ہیں اسے اللہ کی کتاب ماننا ، پڑھنا ، سمجھنا عمل کرنا اور پیغام کو عام کرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button