Breaking NewsEducationتازہ ترین
بی ایس پروگرام 5ویں سمسٹر میں داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ آج آویزاں ہوگی

زکریا یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام 5ویں سمسٹر میں داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ آج آویزاں کی جائے گی۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں داخلے کی پہلی لسٹ آج آویزاں کردی جائے گی، جس کے واجبات 4مئی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
دوسری میرٹ لسٹ 5مئی کو لگائی جائے گی، جس کے واجبات 9مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے، جبکہ تیسری میرٹ لسٹ 10مئی کو آویزاں کی جائے گی ، جس کے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 12مئی مقرر کی گئی ہے ۔
نشستیں بچ جانے کی صورت میں چوتھی میرٹ لسٹ 15مئی کو آویزاں کی جائے گی ۔