Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس : 90 آٹیم منظور ،سکول آف کامرس بنانے کی منظوری دے دی گئی

بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں رجسٹرار زبیر خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز و چیرمین اور ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں طویل ایجنڈے کو رمضان کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا، جس کی وجہ سے 90 آئیٹم منظور کرلئے گئے، جبکہ باقی کو عید کے بعد تک مؤخر کردیا گیا ۔

اجلاس میں میں متفقہ طور پر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں کے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے سلیبس کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز کے سلیبس اور ایم فل و پی ایچ ڈی پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں سمسٹر رولز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے قوانین کے مطابق فالو کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔

اجلاس میں قران پاک کی تدریس کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا، کمیپوٹر انجینئرنگ میں آوٹ کیم بیسڈ ایجوکیشن کا فیصلہ کیاگیا، کمپیوٹر سائنسز میں ایم ایس پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

ٹیکسٹائل کالج کے بورڈ آف سٹڈی کے ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی ، شعبہ کامرس کا سکول آف کامرس بنانے کی منظوری دے دی گئی، جبکہ آئی بی ایف کو بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ، بینکنگ اینڈ فنانس کے سلیبس میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔

ایل ایل ایم کی ویک اینڈ کلاسز کی منظوری دے دی گی، جبکہ وہاڑی کیمپس سے گیلانی کالج میں مائیگریشن کے حوالے سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے بھی فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام انٹرنیشنل لیول کے مطابق ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جائے، اور ایجوکیشن کوالٹی کو زیادہ سے زیادہ بہتر کیا جائے۔

جلاس میں اساتذہ کرام کی جانب سے دی جانے والی اہم تجاویز کو بھی بے حد سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button