Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیکلٹی سپورٹس گالا

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیکلٹی سپورٹس گالا کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی تھے۔

سپورٹس گالا کی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر جاوید احمد سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے افتتاحی میچ بھی کھیلے ۔

وائس چانسلر نے اس بات کا اعادہ کیا یونیورسٹی کے اندر میرٹ کی پالیسی کو اپنایا جائے گا، انتظامی عہدوں، گھروں کی الاٹمنٹ اور ترقیاں میرٹ پر ہوگی۔

آخر میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر بلال حسین , جنرل سیکرٹری انجینئر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل، ممبر مجلس عاملہ ڈاکٹر زبیر احمد نے نئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button