Breaking NewsEducationتازہ ترین
چور زکریا یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک تک پہنچ گئے
زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی کی روایتی سستی کی وجہ سے چوروں نے ایڈمن بلاک کو نشانہ بنا لیا، زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی نامعلوم چوروں کے ہاتھوں بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہوئے، موٹر سائیکل چوری ہوا، اب چوروں نے ایڈمن بلاک 1 کے واش رومز کی ٹونٹیاں چوری کرلیں، جبکہ لوٹے بھی لے گئے۔
واضح رہے ایڈمن بلاک کے صدر دروازے پر دو سیکورٹی گارڈ پہر دیتے ہیں، مگر چوروں نے سب کو چکما دے کر واش رومز میں اسیسریز کا صفایا کردیا ۔