Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات ابہام کا شکار ہوگئیں
زکریا یونیورسٹی ملتان نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ سردیوں کی چھٹیوں کے نوٹیفیکشن 18 دسمبر سے یکم جنوری کے باوجود چھٹیاں کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18دسمبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے مگر زکریا یونیورسٹی نے ان احکامات پر عمل کرنے سے معذرت کرلی، اور 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کا بھی کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا ۔
جب کہ گلگت, فاٹا سمت دور دراز سے آئے طلباء ڈیپارٹمنٹ سے چھٹیاں لے کر پہلے ہی گھروں کو روانہ ہوچُکے ہیں، جس سے لوکل اور قریبی علاقے کے طلباء تذبذب کا شکار ہیں کہ کلاسز اٹینڈ کریں یا نہ کریں اور انہوں نے وائس چانسلر سے جلد از جلد یہ ابہام دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔