Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی کینٹینوں پر چھاپے، تین کو جرمانے ، 20 کو وارننگ

زکریا یونیورسٹی کی کیفے ٹیریا کمیٹی کے کنٹینو ں پر چھاپے، تین کو بھاری جرمانے 20 کو وارننگ دے دی گئی۔

زکریا یونیورسٹی کی کیفے ٹیریا کمیٹی نے سیکرٹری ڈپٹی رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق کی سربراہی میں کنٹینوں پر چھاپے مارے ، صفائی نہ ہونے اور اضافی کرسیاں رکھنے پر تین دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے، جبکہ 20 دکانداروں کو وارننگ جاری کردی ۔

اس موقع پر کامران تصدق کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر ایک کنٹین پر صرف 25 کرسیاں رکھنے کی اجازت ہے، اس سے زیادہ کرسیاں رکھنے پر جرمانے کے ساتھ الاٹمنٹ کنسل کی جاسکتی ہے ، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین ڈاکٹر حسن بچہ اس بارے میں واضح پالیسی دے چکے ہیں، جس پر سوفیصد عمل کرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button