Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں داخلے شروع
زکریا یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سیشن میں داخلے شروع کرنے کا اعلان کردیا ، انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں 11ویں کے نتائج کی بنیاد پر داخلے ہوں گے۔
زکریا یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سیشن 2024 فال سمسٹر میں داخلے شروع کردئیے، 59 سے زائد شعبوں میں داخلے فرسٹ ایئر کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے، درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم جولائی مقرر کی گئی ہے۔
ایل ایل بی 5 سالہ پروگرام میں داخلے لا گیٹ سے مشروط ہوگا، اسی طرح انجینئرنگ ، فائن آرٹس میں داخلے کےلئے ٹیسٹ 4 جولائی کو ہوں گے جبکہ ای کیٹ کے امتحان والے بھی درخواست دینے کےلئے اہل ہوں گے۔