Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس، اہم فیصلے اور متعدد اقدامات کی منظوری

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا ۔

اجلاس میں رجسٹرار محمد زبیر احمد خان ، پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین، پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر، پروفیسر ڈاکٹر ثروت سلطانہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ نے بطور ممبران شرکت کی ۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، اور جلد از جلد وائیوا لینے کی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق پی ایچ ڈی پالیسی پر غور کیاگیا ، اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے سکالرز کی نئی رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی کی کنفرمیشن کے دس کیسز، پی ایچ ڈی رجسٹریشن کے 13 کیسز کی رجسٹریشن کرنے کی اجاز ت دی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں متعدد پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں ایوارڈ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ممبران کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو بھی سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button