Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی نے ایم ایس سی ، ایم اے کے پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

ملتان
(خصوصی رپورٹر)
زکریا یونیورسٹی نے ایم ایس سی ، ایم اے کے پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ فرسٹ اینول امتحان 2021 کے نتیجہ کا اعلان کردیا ہے، امتحان میں کل 98 امیدواران نے شرکت کی ، جن میں سے 31پاس اور 67 فیل ہوگئے نتیجہ 31.63رہا۔

ایم ایس سی ریاضی پارٹ فرسٹ ، فرسٹ اینول امتحان 2021 کے نتیجہ کا اعلان کردیا ہے ۔ امتحان میں کل 117امیدواران نے شرکت کی ۔ جن میں سے 41پاس اور 76فیل ہوگئے، نتیجہ 35.04رہا۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کمپوزٹ فرسٹ اینول امتحان 2021 کے نتیجہ کا اعلان کردیا ہے، امتحان میں کل 195چامیدواران نے شرکت کی جن میں سے 59 پاس اور 136فیل ہوگئے، نتیجہ 30.26فی صد رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button