Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ٹرانس جینڈرز کے لئے کوٹہ مقرر

زکریا یونیورسٹی نے ٹرانس جینڈر کےلئے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ماہر تعلیم نے خواجہ سراؤں سے متعلق بریفنگ دی ، اور بتایا کہ اس وقت دو خواجہ سرا پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ انہیں خصوصی شخص سمجھ کر فیس میں چھوٹ دی جائے۔

وائس چانسلر/چیئرمین نے کہا کہ یہ چھوٹ کرپشن کا ایک دروازہ کھول سکتی ہے، اس لئے اگر کوئی مستحق ٹرانسجینڈر داخلہ لیتا ہے ، تو اس کی فیس میں معافی کی درخواست پر کیس ٹو کیس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا، اس کو ریلیف دیا جائے گا ۔

جبکہ یونیورسٹی نے ٹرانس جینڈر کےلئے کوٹہ بھی مقرر کردیا ہے ، جو خود ایک بڑی پیش رفت ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button