Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اے ایس اے زکریا یونیورسٹی کا سالانہ فیملی ڈنر

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فیملی ڈنر و سپورٹس گالا تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد جناح آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز) مہمان خصوصی تھے، جبکہ تقریب میں صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر انجینئر فرخ ارسلان صدیقی ، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر سید بلال حسین ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عامر اسماعیل، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین ، ایگزیکٹو ممبرا ن ڈاکٹر عثمان سلیم ( ممبر سینڈیکیٹ) ، ڈاکٹر محمد زبیر، ڈاکٹر سادات مجید ، انجینئر ڈاکٹر محمد سلطان ، ڈاکٹر محمد حنیف سمیت اساتذہ کرام ، فیملی ممبران اور ان کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کو پر رونق بنانے کے لیے ملک کے مشہور شاعر سید سلیمان گیلانی اور ڈاکٹر عزیز فیصل نے بھی شرکت کی، اور اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور تقریب کو چار چاند لگادیے، تقریب میں بچوں کے لیے میجک شو اور مختلف گیمز کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز) نے فیملی فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر اے ایس اے عہدیداران کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اساتذہ کی کھیلوں میں شمولیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی مزید برآں انہوں نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی قومی سطح پر رینکنگ میں بہتری کے لیے درکار اقدامات پر بھی زور دیا ۔

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے آنے والے تمام معزز مہمانوں اور سپورٹس گالا کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام معزز فیکلٹی ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

صدر اے ایس اے نے کھیلوں میں جیتنے والے اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کی مزید برآں انہوں نے فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر اے ایس اے کے عہدیداران اور دیگر اساتذہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری اے ایس اے پروفیسر ڈاکٹر انجینئر فرخ ارسلان صدیقی نے سر انجام دیے۔

تقریب کے آخر میں مختلف کھیلوں میں جیتنے والے اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کیے اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام کو شیلڈز دیں۔

مزید برآں صدر اے ایس اے اور جنرل سیکرٹری اے ایس اے نے تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں اور خواتین میں کثیر تعداد میں انعامات بھی تقسیم کیے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button