Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: بی ایس پروگرام کے 5 ویں سمسٹر میں داخلے کا شیڈول جاری

زکریا یونیورسٹی نے بی ایس پروگرام کے 5 ویں سمسٹر میں داخلے کا شیڈول جاری کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایسے طلباء جنہوں نے حال ہی میں اے ڈی اے ، اے ڈی ایس کے امتحانات پاس کئے ہیں، وہ داخلہ لینے کے اہل ہیں ۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے ، تمام ایڈمشن آن لائن ہوں گے۔