Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے ڈرائیور پر خاتون کا حملہ ، لہولہان کردیا

زکریا یونیورسٹی کی بس اڈا بوسن پر کھڑی تھی کہ ایمبولینس آگئی، جس پر ڈرائیور شہباز نے گاڑی سائیڈ پر کی، اور ایمبولینس کو جانے کا راستہ دیا ۔
بس سائیڈ پر ہونے کی وجہ سے ایک کار ایمبولینس کو اوور ٹیک نہ کرسکی ، اور پیچھے رہ گئی جس کی ڈرائیور ایک خاتون تھی جس پر وہ غصے میں آگئی اور کار کی چابی سے ڈرائیور پر حملہ کردیا اور اس کا سرپھاڑ دیا ۔
شہباز کا کہنا تھا کہ خاتون ہوش میں نہیں لگ رہی تھی، اور جنون میں تھی ۔
عورت ہونے کی وجہ سے کسی نے بھی روکنے کی کوشش نہیں کی، پھر ایک بوڑھی خاتون نے آکر ان کو پکڑا جس پر وہ دھمکیاں دیتی ہوئی فرار ہوگئی۔
ڈرائیور نے یونیورسٹی رپورٹ کردی، جس پر پولیس کو درخواست دی جارہی ہے ۔