Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے دفاتر کے تالے الفی ڈال کر سیل کردئیے گئے

زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کے دفتر کے تالوں میں نامعلوم افراد نے ایلفی ڈال دیش جس سے دفتر سیل ہوگیا، اور ڈاکٹر عمر فاروق کوئی کام سر انجام نہ دے سکے۔ل، جب سیکورٹی اہلکاروں سے پوچھا گیا تو وہ بھی مناسب جواب نہ دے سکے ۔

ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا ہے کہ شعبہ آئی آر کے دو اساتذہ اس معاملے میں ملوث ہوسکتے ہیں، یہ حرکت سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے کیونکہ یہ کام درجن بھر سیکورٹی افراد اور دفتر ملازمین کے موجودگی میں سر انجام دیاگیا مگر کسی کوئی کچھ پتا نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کے دور میں ایک مخصوص مذہبی تنظیم کے طرف سے حملہ کرنے کی منصوبہ بھی کی جاچکی ہے۔

اس واقعہ کو معمول کا معاملہ قرار نہیں دیا جاسکتا، اس لئے چانسلر /گورنر کو براہ راست مطلع کیا جائے گا کہ ان کے نمائندے کو زکریا یونیورسٹی میں ہراساں کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button