زکریا یونیورسٹی : 9 شعبوں کے ڈائریکٹر اور چیئرمین تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری
زکریا یونیورسٹی حکام نے سینڈیکیٹ کے فیصلے کی روشنی میں نو شعبوں کے ڈائریکٹرز اور چیئرمینز تعینات کرنے کے نوٹیفیکشن جاری کردئے۔
جس کے مطابق وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ڈاکٹر کامران اشفاق ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوشیالوجی کو ڈائریکٹر سنٹر فار ریسرچ ان سوشیالوجی اینڈ سوشل پالیسی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈاکٹر کامران اشفاق نے پی ایچ ڈی سوشیالوجی جامعہ پشاور سے کی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا سے کی ہے۔
علاوہ ازیں زیں وائس چانسلر کی ہدایت پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ارم بتول اعوان کو شعبہ نفسیات کی چیئرپرسن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر معروف پاشا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈاکٹر عاطف اکبر کو شماریات، ڈاکٹر محمد عارف کو ماحولیات ، ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ کو ہسٹری اینڈ سولائزایشن ، ڈاکٹر عبدالستار ملک کو ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کا تین سال کےلئے چیئرمین تعینات کردیا گیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد کو ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگرانومی اور ڈاکٹر الطاف حیسن ڈیہر کو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سٹڈی ان کی مدت ملازمت تک تعینات کردیا ہے، وہ یکم جنوری 2026 کو ریٹائر ہوں گے ۔