Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے رہائشی ملازمین پرایک اور آفت ٹوٹ پڑی
زکریا یونیورسٹی کے رہائشی ملازمین کی مشکلات عید پر بھی کم نہ ہوسکیں، ڈسپوزل پمپ کی موٹر جل گئی۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے رہائشی افسروں ملازمین اور اساتذہ پر ایک مشکل آن پڑی جب عید کے روز ڈسپوزل کی موٹر جل جانے سے سیوریج لائن چوک کرگئی اور ان میں پانی بھر گیا، شعبہ منٹی نینس نے عارضی کام چلانے کی کوشش کی مگر کوئی تدبیر کام نہ آئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ موٹر کا کوئی بیک اپ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے ایک موٹر اگر خراب ہو جائے تواس کو مرمت کے بعد چلایا جاتا ہے، اب عید کی چھٹیوں کی وجہ سے مارکیٹ بند تھی جس کی وجہ سے مسائل بڑھ گئے۔
حکام کا کہناہے کہ عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ڈسپوزل کو چالو کردیا جائے گا۔